اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری انوارالحق کی زیر صدار ت آزادکشمیراپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس

53112c05 a771 4a68 9c07 a16dbc346708 jpg
وزیراعظم چوہدری انوارا لحق کی زیر صدار ت آزادکشمیر کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس مظفرآباد می منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری،جنرل آفیسر کمانڈنگ 12ڈویژن، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صاحبان حکومت، ڈویژنل کمشنر ز، ڈپٹی انسپکٹر جنرل صاحبان پولیس رینج،نمائیندگان سکیورٹی ادارہ جات، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ اور سپیشل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اورنظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹس کے حوالہ سے آزادکشمیر میں میں عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیئے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ملک کی بقا اور اس کی سلامتی مضبوط ہاتھوں میں ہے، افواج پاکستان ہمارے ملک خداداد کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہیں۔ افواج پاکستان نے ہمیشہ مشکل کے وقت آئینی تقاضوں کے ساتھ آزادخطہ کی سول انتظامیہ اور اداروں کی مددکی ۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے امن وامان کیلئے سول اور سکیورٹی اداروں میں قریبی روابط پر زور دیاتاکہ امن وامان کے مسائل کی بروقت نشاندہی کی جا کر ان کا تدارک کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے والے عناصر پر ریاستی انتظامیہ کڑی نظر رکھے۔اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا کی بھی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ سماج دشمن عناصر کے پروپیگنڈا کو روکا جاسکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481