اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طورخم بارڈر کی بندش کیخلاف احتجاج ۔ دو روزہ الٹی میٹم

d117b233 78cb 474e ba08 1188148f07a4

طورخم بارڈر کی بندش کے خلاف ضلع خیبر لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک افغان بارڈر کھولنے کیلئے مظاہرین نے دو روز کا الٹی میٹم دیدیا اور بصورت دیگر زیرو پوائنٹ پر دھرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے ذریعے باہمی مسائل حل کریں۔ طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے جلد از جلد کھول دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی مشکلات میں کمی آئے اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے۔

1796476 torkhamxx 1567373516 591 640x480 1

مظاہرے کے  شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن کے اندر طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے نہیں کھولا گیا تو  زیرو پوائینٹ پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس ٹرانسپورٹرز، تاجر، عمائدین، مزدور اور عوام نہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے جوکہ طورخم بارڈر کھولنے تک جاری رہے گا۔ احتجاجی مظاہرے سے سیاسی قائدین سید مقتدر شاہ آفریدی، تحریک انصاف کے سینئر رہنماشاہد شینواری تحصیل ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری، پیپلزپارٹی کےشاہ رحمان شینواری، طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری،اور دیگر نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ  افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی حکام نے اعترض کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

Protest against the closure of Torkham border. A two-day ultimatum ,طورخم بارڈر کی بندش کیخلاف احتجاج ۔ دو روزہ الٹی میٹم


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481