اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراعظم

انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراعظم

انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیاں آئینی عمل کا حصہ ہیں، نگراں حکومت کا کام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ترکیہ کا دورہ، پرتپاک استقبال

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے واضح ہدایات دی ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے احسن انداز سےکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بتدریج کم ہورہی ہیں، سول اداروں کی کارکردگی میں بہتری سے صورتحال مزید بہترہوگی۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کچھ عرصہ جاری رہی،

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاہدہی ہوچکی ہے،

ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،

امید ہے روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،

ماضی میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے، معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت ملکی مفاد کے خلاف اقدامات نہیں اٹھا سکتی،

سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، انتشار میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481