اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بگنوتر میں ڈولی لفٹ سے اترتےبزرگ خاتون پھسل کر جاں بحق

b4b328a9 cb79 48ac 9c8a ae58ad994a33

ایبٹ آباد(کوہسار نیوز) ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود میں ڈولی لفٹ سے اترتے ہوئے بزرگ خاتون پاؤں پھسلنے کے نتیجے میں گرکرجاں بحق ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کو خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی جس نے موقع پر 73 سالہ سوسن جان زوجہ علی زمان سکنہ چہان کو  بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بگنوتر پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے فوری طور پر لفٹر آپریٹر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا  ،دوسری طرف خاتون کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے انکار کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ بٹگرام لٖٹ حادثے کے بعد کے پی کے مختلف علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں ڈولی لفٹس بند کر دی ہیں جو سیفٹی کے معیار پر پوری نہیں اترتیں تاہم پہاڑی علاقوں میں دریاپار کے سفر کیلئے مقامی لوگوں کے پاس ان لفٹس پر سفر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور وہ جان پر کھیل کر سفر کرتے ہیں۔

 

An elderly woman died in chairlift accident in Bagnotar,بگنوتر میں ڈولی لفٹ سے اترتےبزرگ خاتون پھسل کر جاں بحق


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481