اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نمبردار ایسوسی ایشن مری کے تحت آرٹس کونسل میں سمینار

aaa jpg
نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل مری کے تحت پنجاب آرٹس کونسل مری میں سمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈویژن وضلع راولپنڈی کے عہدیدران، تحصیل مری نمبردار ایسوسی ایشن، قاری سیف اللہ سیفی،مولانا قاری طارق کے علاوہ سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور اہلیان علا قہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
سمینار سے چوہدری یعقوب صدر پنجاب، صدر راولپنڈی ڈویژن ملک خالد محمود،، سر پرست اعلیٰ نمبردار عبدالحمید راجہ اور تحصیل مری کے صدر پیر منصور شاہ نے خطاب کرتے  ہوئے کہا نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل مری علاقے کے ریونیو کے حوالے سے مسائل کو حل کریں گے۔ نمبردار علاقے کی ایک پہچان ہے جو ریاست کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جن کو ہم نے جواب دینا ہوتا ہے جس کام میں نمبردار تصدیق کرتے ہیں وہ تحصیل انتظامیہ کبھی بھی چیلنچ نہیں کر سکتی۔
اس کے علاوہ موضع میں جو بھی افسران پرموٹ ہوتے ہیں، اس کی بھی تصدیق نمبردار ہی کرتے ہیں یونین کونسل میں نمبردار کی تصدیق کے بغیر انتقال ممکن نہیں ہم ایک پلیٹ فارم کے ذریعے کام کریں گے لیکن آج کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر اے ڈی سی، آر، مری، اور،  اے سی مری کی سمینار میں عدم موجودگی پر بھی انہوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا اس موقع پر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل مری ضلع راولپنڈی ڈویژن کے عہد یدران نے نمبردار آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481