اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری سنٹرل کنٹرول روم سے ملازمین کی غیر حاضری کا سخت نوٹس

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر نے سنٹر ل کنٹرول روم جناح ہال مری کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سرکاری ملازمین کی غیر حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سنٹرل کنٹرول روم کا قیام مری میں امن وامان،سیاحوں اورمقامی لوگوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی اور کسی بھی اچانک رونماہونے والے واقعات پر تمام سکیورٹی اورذمہ داراداروں کو بروقت مطلع کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مری  کا کہنا تھا کہ ملازمین کی عدم دلچسپی اور فرائض سے غفلت کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے جس سے کنٹرول روم بنانے کا مقصد  فوت ہو جائے  گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر ل کنٹرول روم میں غیر حاضر سرکاری نمائندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481