اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

356 رنز کے بھارتی ہدف کے سامنے شاہین ہانپ گئے، 128 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر

ایشیا کپ ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ میں 356 رنز کے بھارتی ہدف کے سامنے شاہین ہانپ گئے، 128 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کے خلاف میچ میں متبادل دن رکھنا پاکستان کو بھاری پڑ گیا۔

میچ کےدوسرے روز ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے سامنے پاکستانی بالرز بے بس نظر آئے،دونوں بیٹسمینوں نے آؤٹ ہوئے بغیر نہ صرف شاندار سینچریاں اسکور کیں بلکہ اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

بڑے ہدف کے سامنے پاکستانی بیٹرز ڈھیر ہو گئے اور بھارتی بالز کی جارحانہ بالنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکے۔ یوں پوری ٹیم 128 رنز بنا کر پویلین پہنچ گئی،نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے سبب بیٹنگ کرنے نہ آسکے، اس لئے 8 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کو ہی آل آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی 228 رنز سے فتح پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سری لنکا کے شہرکولمبو میں اتوار کو بارش کے باعث ملتوی کیا گیا میچ پیر کو ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی۔بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ پاکستانی بالرز پیر کے دن کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 122 اور کے ایل راہول 111 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کے 357 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔امام الحق 9، بابراعظم 10 اور محمد رضوان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 27، آغا سلمان 23، شاداب خان 6، افتخار احمد 23 اور فہیم اشرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شاہین آفریدی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481