اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غیرملکی کرنسی ذخیرہ کرنے والےملزمان کی پولیس،ایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

ایف آئی اے اور پولیس ٹیم پر دوران ریڈفائرنگ کرنے پر ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،ایف سکس ٹو میں غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے سلسلے میں چھاپے کے دوران گھر کے اندر سے مسلح ملزمان نے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

اس سلسلے میں  تھانہ کوہسار پولیس کو سب انسپکٹر محمد جمیل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ پولیس  و ایف آئی اے اہلکاروں کے ہمراہ بسلسلہ انکوائری الیگل بورڈنگ فارن کرنسی شیخ مرید حسین کے گھر ریڈ کیا، جسے ہی ایف آئی اے ٹیم نے داخلی گیٹ پر دستک دی اور با آواز بلند بتایا کہ گھر کے سرچ وارنٹ موجود ہیں تو گھر کے اندر سے کلاشنکوف مسلح افراد نکلے اور  اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک فائر ہیڈ کانسٹیبل ندیم کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگا ، اس کی جان  بچ گئی جبکہ دیگر افسران و اہلکاروں نے دیواروں کی آڑ میں جان بچائی۔

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

ایف آئی آر کے مطابق  اس دوران چار سے پانچ  نا معلوم افراد پسٹل  سے فائر نگ کرتے ہوئے گھر کی ایک جانب سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کو سامنے آنے پر شناخت کیا جا سکتا ہے، تاہم ایک شخص کو حکمت عملی سے اسلحہ سمیت قابو کر لیا جس نے اپنا نام  شیخ مرید حسین بتایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پولیس کی مدد سے ایف سکس ٹو میں غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے سلسلے میں وارنٹ کے ساتھ تلاشی کے لئے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران گھر کے اندر سے مسلح ملزمان نے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کردی،کچھ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گھر کی پچھلی سائیڈ سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Police, FIA team  under firing by accused of hoarding foreign currency, غیرملکی کرنسی ذخیرہ کرنے والےملزمان کی پولیس،ایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481