اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نامور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے آج نیوز چینل کیوں چھوڑا ؟

images 2

میڈیا انڈسٹری کی نامور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے  نجی ٹی وی چینل "آج نیوز” سے استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ عاصمہ شیرازی پیر سے جمعرات تک رات آٹھ بجے پرائم ٹائم پر روزانہ "فیصلہ عوام کا” کے عنوان سے پروگرام کرتی ہیں اور ناظرین کی جانب سے ان کے پروگرام کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔اس سے پہلے وہ مقبول ترین نیوز چینل جیو سمیت دیگر چینلز سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ شیرازی کے استعفے کا سبب میڈیا انڈسٹری پر آنے والا مالی بحران ہے جس کی وجہ سے کئی کئی ماہ تنخواہیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

b0c540b7 6956 4edd 911f 688d74badf9e jpg
میڈیا سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی ایک چینل کا مسئلہ نہیں ہے ۔اگرچہ یومیہ بنیادوں پر کروڑوں روپے کمانے والے چینل بھی اس طرح کے مصنوعی بحران کا رونا رو رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے ٹی وی چینلز کو اب وہ پذیرائی حاصل نہیں رہی جو چند ماہ پہلے تک حاصل تھی ۔یہی وجہ ہے کہ چند ماہ پہلے ہاتھوں ہاتھ لیے جانے والے اینکر پرسن بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی صورتحال کے پیش نظر بہت سارے اینکرز نے اپنے اپنے یوٹیوب چینل بنا لیے ہیں جہاں وہ ٹی وی چینل پر پروگرام کے ساتھ ساتھ روزانہ دو دو تین تین شو بھی کرتے ہیں جس کا بنیادی مقصد فراغت کی صورت میں روزی روٹی کا متبادل انتظام کرنا ہے۔

Why did Asma Shirazi resign from Aaj News channel?عاصمہ شیرازی نے آج نیوز چینل کیوں چھوڑا ؟ 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481