اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں4 جانیں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئیں

دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ۔جنازے میں شریک شخص فائرنگ سےہلاک

راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر سات افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل دو کو شدید زخمی کر دیا۔

تھانہ روات کی حدود یوسی بگا شیخاں کے رہائشی مبشر صدیق نے پولیس کو مقدمہ درج کر اتے ہو ئے بتایاکہ نعمان نے ساتھیوں سمیت آکر فائرنگ کی اور میرے بھائی رضوان عرف راجو ولد صدیق محمد، سجاد ولد غالب حسین اور محمد مدثر حسین ولد کرامت حسین قتل کو قتل کر دیا ، جبکہ محمد ثاقب کو شدید زخمی کر دیا ، ادھر فائرنگ کے تبادلے میں ملک نعمان عرف نومی بھی مارا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ، جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ، مقامی ذرائع کے مطابق  رضوا ن اور ثاقب ایک ماہ قبل قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آئے تھے ۔ نعمان نے رضوان کو فون کر کے  راضی نامے کے لئے گھرآنے کی اجازت دینے پر مجبور کیا اور منصوبہ بندی کے ساتھ آکر فائرنگ کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481