اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا

ambulance

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید کی زیر صدارت سینٹرل اسٹیشن پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

کامران رشید نےاس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع مری  میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مختلف اہم نجی اور سرکاری مقامات سکول و کالج کے طلباء و طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ہسپتالوں اور مری پریس کلب میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے ممبران کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ اور آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی طبی امداد میں چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاؤ کو روکنے، سانس کی نالی میں رکاوٹ سانس اور دل بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل اور دوران ایمر جنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی عملی تربیت فراہم کرنا شامل ہے.

World First Aid Week was celebrated by Rescue 1122 Murree ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481