اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویزخٹک نے کے پی میں تحریک انصاف کا نشان مٹادینے کی دھمکی دے دی

پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؟پرویز خٹک بھی بول پڑے

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کے پی میں تحریک انصاف کا نشان مٹادینے کی دھمکی دے دی ۔ ہفتے کے روز مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے پی ڈی ایم  کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان لٹیروں نے پندرہ ماہ میں ملک کو جتنا لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلٰی محمود خان نے کہاکہ ہمیں ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔جلسے کا اہتمام سابق ممبرقومی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کیاتھا۔

پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے ہم ان کے خلاف ہر ضلع میں الیکشن لڑیں گے۔پی ڈی ایم کے لٹیروں نے جتنا پندرہ ماہ میں ملک کو لوٹا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ آنے والے دنوں میں ہماری پارٹی ملک کی مضبوط پارٹی ہوگی اورقد آورشخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گی۔

 

پی ٹی آئی نے سابق وزيراعلیٰ کے پی محمود خان کو پارٹی سے نکال ديا

ا

پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں کوئی نیا پاکستان نہیں بنا نہ ملک ترقی کرسکا ہم نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی بلکہ اپنی نئی سیاسی پارٹی بنائی ہے، صوبے سے تحریک انصاف کا نام ونشان مٹا دیں گے۔سابق وزیر اعلی محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کا حق لے کر رہیں گے۔ہم نے اپنے دور میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں بلکہ ہر شعبہ میں کام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ہمارے صوبے کی ہے اور فائدہ دوسرے لے رہے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ ہمیں ملکی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔جلسہ سے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ،حاجی صالح محمد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Parvez Khattak threatened to erase Tehreek-e-Insaf in KP.پرویزخٹک نے کے پی میں تحریک انصاف کا نشان مٹادینے کی دھمکی دے دی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481