اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں ساڑھے چار کروڑڈالرکے امریکی سرمایہ کاری منصوبے کا آغاز

7d05c1b3 0d5d 4a53 9095 a38edbcb265d jpg

امریکی حکومت نے پاکستان میں ساڑھے چارکروڑڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے پر کام شروع کردیا،اس ضمن میں چار شراکت داروں نے یوایس ایڈکے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نےہفتے کے روز اسلام آباد میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کی جانب سے منعقدہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں” کانفرنس میں اعلان کیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے آبائی مُلک میں چار کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری کریں۔ اس ضمن میں امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے چار شراکت داروں نے یو ایس ایڈ کے ساتھ چار نئی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے، جن کے تحت پاکستان میں چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کے بعد امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عزم لگ بھگ بیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

c24bf588 9c27 4bcf 84a1 3c43cfa917f5 jpg

نئی سرمایہ کاری کی تفصیلات کے مطابق سرونز لمیٹڈ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ذرائع روزگار کی بحالی کے لیے پچاس لاکھ ڈالر خرچ کرے گی ، پاک فوڈز لمیٹڈ کمپنی گروپ اور نسٹ کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نوے لاکھ ڈالر کی شراکت سے کام کیا جائے گا، جز ویری انویسٹمنٹ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی مقامی طور پر تیاری پر دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے، اور گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ نوجوانوں کو سیمی کنڈکٹر اورچپ ڈیزائن ٹیکنالوجی میں تربیت پر پچاس لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔

مفاہمتی یاداشتوں کی تقریب سے خطاب میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے یو ایس پاکستان ڈائسپورا کے قابل قدر کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں سرونز لمیٹڈ، پاک فوڈز،جزویری اور گلوبل سیمی کنڈکٹر کو مبارک با دپیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی ادارے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے امکانات کو دریافت کر رہے ہیں اور وہ پُر امید ہیں کہ یہ شراکت داریاں پاکستان کی معیشت اور لوگوں کے لیے ثمرآور ثابت گی۔ آج کی کانفرنس میں زیر غور آنے والے تین موضوعات مصنوعی ذہانت ، برقی گاڑیاں اور سیمی کنڈکٹرٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

bd3fc75e 8cd5 439e a04c 159969a9c11a jpg

واضح رہے کہ ” پاکستان میں سرمایہ کاری کریں” کانفرنس کا مقصد امریکی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کو مہمیز دینا تھا ۔ اس کانفرنس کے شرکاء کی تعداد تین سوسے زیادہ تھی جن میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف، پاکستانی نژاد امریکی شہریوں اورپاکستان کی نمایاں کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
یہ کانفرنس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کاوشوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران پاکستان میں امریکی مشن نے یو ایس پاکستان ڈائسپورا کی سربراہی میں پاکستان میں لگ بھگ بیس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری اور عطیات کے بہاؤ میں معاونت کی ہے۔

 

f13132c4 aab0 4915 bf81 a04b07492fc2 jpg

 

The start of US investment project worth four and a half million dollars in Pakistanپاکستان میں ساڑھے چار کروڑڈالرکے امریکی سرمایہ کاری منصوبے کا آغاز

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481