اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسمگلنگ کیخلاف ڈنڈا اٹھانےکے نتائج آنے لگے، ڈالر کی نچلی پرواز جاری

ڈالر کی ایک اور لمبی چھلانگ ،306 روپے تک پہنچ گیا

حکومت کی جانب سے اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف ڈنڈا اٹھانے کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور انٹر بنک میں  ڈالر مزید سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کے روز  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ایک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے ملک کے طول و عرض میں کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

the low flight of the dollar continued اسمگلنگ کیخلاف ڈنڈا اٹھانےکے نتائج آنے لگے، ڈالر کی نچلی پرواز جاری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481