اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے ریلیف کے منتظر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیدیا

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

حکومت نے ریلیف کے منتظر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا، نیپرا کی جانب سے‏بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک  روپے46 پیسے مہنگی کردی گئی ہے،یہ اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیاہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ستمبر کے بلوں میں اضافی قیمت کی  وصولی کی جائےگی۔

دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف انجینیئر فضلِ ربی نے بجلی چوری کیخلاف خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز پیسکو ریجن میں 270 ڈائریکٹ کنڈے ہٹائے گئے۔ان میں سے پشاور سرکل میں 102کنڈے ہٹائے گئے ہیں جب کہ 25 کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔اسی طرح  خیبر سرکل میں 50 کنڈے ہٹائے گئے اور 14 کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

پیسکو ترجمان کے مطابق ہزارہ 2سرکل میں 25کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 20 کےخلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیسکو کی جانب سے دیگر سرکلز میں بھی آپریشن جاری ہے۔

 

The government gave another electric shock to the people waiting for relief حکومت نے ریلیف کے منتظر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیدیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481