اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں4 دہشت گردہلاک

ctd

کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے5  دہشت گرد مارے گئے۔ان میں سے ایک ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے گرفتار  عسکریت پسند نصیب اللہ سے تحقیقات کے دوران ملنی والی معلومات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا۔ نصیب اللہ نے اغبرگ میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی کا بتایاجو شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق جب پولیس ٹی ٹی پی کے ٹھکانے کو محاصرے میں لے رہی تھی تو عسکریت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔اس موقعے پر اضافی نفری طلب کی گئی اور فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو روکا گیا۔ کارروائی میں چار عسکریت پسند مارے گئے ۔ اس دوران گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جسے بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔بیان میں بتایا گیا کہ مارے جانے والے عسکریت پسند مبینہ طور پر کچلاک میں سی ٹی ڈی اور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں اور کچلاک بائی پاس پر ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھ۔

4 terrorists killed by CTD in Quetta  کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں4 دہشت گردہلاک


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481