اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 259ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اہلیان کوہسار کا بے مثال اتحاد رنگ لے آیا.مری کی مغوی فیملی بازیاب

 

کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا اور انشاء اللہ ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا ء کوبھرپور طریقے سے منانے پر پاک فوج نے اپنی قابلِ فخر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا

کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ ”ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کی زیر نگرانی جاری ہیں، اُس کی مکمل حمایت کی جائے گی، ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی“ ۔

یہ بھی پڑھیں پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

اعلامیے کے مطابق ”آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا اور فوجیوں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ برقرار رکھنے اور مسلسل توجہ دینے پر کمانڈرز کی تعریف کی جو فوج کی آپریشنل تیاری کی بنیاد ہے۔“

یہ بھی پڑھیں بجلی بچانے کیلئے کاروبار مغرب تک بند کرنے کی تجویز

 

کانفرنس کے شرکاء نے ہر قسم کے بل واسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی

خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکا کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی

حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان

اور سول سوسائٹی کے شہداء جنہوں نے ملک کی حفاظت، سلامتی

اور وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکا نے کہا کہ ریاست پاکستان،مسلح افواج کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو

ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق

کور کمانڈرز کانفرنس میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481