اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا
پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ایئر بیسز پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں بجلی بچانے کیلئے کاروبار مغرب تک بند کرنے کی تجویز

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تاریخ قربانیوں،

بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی لازوال داستانوں سے عبارت ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ یوم شہدا افواج پاکستان کی

غیر معمولی بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

انہوں نے پاک فضائیہ کے شہدا کی بہادری اور شاندار کارناموں کو بھی سراہا،

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز نے آنے والی نسلوں کیلئے قربانی کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کشمیریوں سے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے

اظہار یکجہتی کیا۔ ایئر چیف نے ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے

تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے

یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481