اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام اور فوج کےرشتے پر وار ناکام بنا دیا۔آرمی چیف

عوام اور فوج کےرشتے پر وار ناکام بنا دیا۔آرمی چیف

عوام اور فوج کےرشتے پر وار ناکام بنا دیا۔آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کےرشتے پر وار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوم دفاع پاکستان  پراپنے بیان میں آرمی چیف  نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔  دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے، شہدا کی قربانیاں،غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں، شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا اور جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا جذبہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسی جذبےسے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔آرمی چیف نے کہا کہ حال ہی میں بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، تاہم افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے اسے ناکام بنایا۔

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر پرجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسز چیفس اورمسلح افواج نے شہداء، ان کے اہلخانہ اورجنگی ہیروزکوخراج عقیدت پیش کیا۔

 

اپنے پیغام میں آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کی خواہشات اور امنگوں کا محور ہے، مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے، باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

یوم دفاع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےکہا کہ 6 ستمبر کو ہماری بہادر مسلح افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا، یہ دن دفاع وطن کیلئے جذبہ قربانی کا غماز اور قوم اور مسلح افواج کے مابین ناقابل تسخیر بندھن کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران اور ایک جوان شہید

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی کی آبدوز غازی سمندر میں ایک ناقابل تسخیر ڈھال کے طور پر متحرک رہی ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے ان مجاہدوں کو ان کی جرات مندانہ کارروائیوں اور قربانیوں پر خصوصی خراج تحسین پیش کریں۔ان کامزید کہناتھا کہ پاک بحریہ بلیو اکانومی کو فروغ دینے اور قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے، پاک بحریہ جنگ کا تدارک کرنے اور بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ کے تمام افسران، سی پی اوز، سیلرزاور بحریہ کے سویلینز اپنی بحری سرحدوں کا دفاع کرتے رہیں گے۔

پاک فضائیہ  کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع  دشمن کی جارحیت کے خلاف ہماری قوم کے عزم کی یاد دلاتا ہے، اس تاریخ ساز دن ایک جارح نے امن پسند ملک کی سالمیت پر وار کیا،قوم اور مسلح افواج نے ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کیا اور شکست فاش دی، پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو کاری ضرب لگائی، عددی برتری رکھنے والوں کے خلاف کامیابی سے لڑنے کی روایت قائم کی، اس یادگار دن کو مناتے ہوئے ہم وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ قوم کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ مشکلات میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ہر آزمائش میں سرخرو ہوئے، قومی یگانگت کی بدولت ہم ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں.

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481