اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چترال کی پاک افغان سرحد سے دہشت گرد حملہ۔ 4 جوان شیہد،12 دہشت گرد ہلاک

741e38b9 7d76 4e56 a8a6 8fe19d7dfd6a

چترال کی پاک افغان سرحد سے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہیں ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4جوان وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے جدید اسلحے کے ساتھ فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر اور بروقت جواب دیا،  اس دوران  شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید اور 12 دہشت گرد ہلاک  ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں حملہ آور شدید زخمی بھی ہوئے۔

db41a8b7 2851 4e3a 8026 2a675292d75d jpg

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دو سرحدی  افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان  حکومت کو بروقت آگاہ کر دیا  گیا تھا، فوجی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، فوجی جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ چترال کے عوام سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Terrorist attack from Pak-Afghan border of Chitral. 4 jawans martyrs, 12 terrorists killed


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481