اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کے پودے کو شہیدوں نے اپنے لہو سے سینچا۔انوار الحق

7e89fa1a 0eb9 4278 ba0b df811714fce7 jpg
آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق  نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہماری فتح ک دن ہے جس کو جوش و جذبے سے منا کر پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کا عزم کرنے کے ساتھ ساتھ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے مادر وطن پر اپنی جان نچھاور کر کے اس کا حق ادا کیا۔
آج ہم ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے میدان جنگ سے گلی کوچوں تک اپنے وطن کا دفاع کیا۔پاکستان وہ پودا ہے جسے شہیدوں نے اپنے خون سے سینچا ہے ۔تاریخ عالم میں کچھ قربانیاں ایسی ہیں جن کی کسی پیمانے سے پیمائش نہیں کی جا سکتی اور ایسی ہی قربانیاں کشمیری سبز ہلالی پرچم کی محبت میں مسلسل دے رہے ہیں .سلام ہے ان ماؤں پر جنہوں نے دھرتی کو ایسے بیٹے دئیے،ان بہنوں کو جنہوں نے اس
دھرتی کو اپنے بھائی دئیے،ایسے بھائیوں کو جن کے بھائی اس پاک وطن پر قربان ہو گئے۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار یوم دفاع کے موقع پر کیا ۔انہوں  نے کہا کہ  نشان حیدر کے حامل پاک فوج کے عظیم شہداء ہمارا فخر ہیں  ۔افواج پاکستان نے ایثار و قربانی کی ایسی لازوال داستانوں کو جنم دیا جو ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ جذبہ ایمانی وہ طاقت ہے جو ہر مرتبہ ہماری افواج کو مشکل اور پریشانی کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس مرتبہ یوم۔دفاع و شہداء کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت کی اور بیرون ملک کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پورے اہتمام سے اس دن کو منائیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481