اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کو بجلی ریلیف کا نیا پلان ارسال

مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

آئی ایم ایف کو بجلی ریلیف کا نیا پلان ارسال

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دو روز قبل پرانا پلان مسترد ہونے کے بعد وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔

 

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے۔ اس سے قبل پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سےکم کا اثر پڑےگا تاہم آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 ارب روپے سے زائدکا اثر پڑے گا۔

علاوہ ازیں سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی زیر صدارت سینٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر غور کیا گیا۔سیکرٹری پاور اور چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور چیئرمین نیپرا کو طلب کر لیا۔چیئرمین کمیٹی اور دیگر ارکان نے کہا کہ ٹیرف عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ، نیپرا چیئرمین کیوں غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں، اس وقت بجلی بلز میں اضافے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، ملک سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے نیپرا اور پاور ڈویژن غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481