اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

آزادکشمیر کے محکمہ برقیات نے  بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

محکمہ برقیات آزاد کشمیر نے نے اضافے کی بنیاد بننے والا حکمنامہ معطل کر دیاہے- جمع شدہ بلوں کی اضافی رقم اگست میں منہاہوگی

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں بجلی کے بلوں پر عائد کردہ اضافی ٹیکسزواپس لیے لیتے  ہوئےپرانی شرح کے مطابق بل تیارکردیئے گئے ہیں جبکہ جمع کرائے گئے بلوں کی اضافی رقم اگست میں منہاکردی جائے گی۔

 احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

احتجاج رنگ لے آیا۔آزادکشمیر میں بجلی بلوں پراضافی ٹیکس واپس

محکمہ برقیات آزادکشمیر نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی شرح (consumer tariff) میں کئے گئے وہ تمام اضافے حکومت نے واپس لے لئے ہیں، جو ماہ جولائی میں نافذ کئے گئے تھے جبکہ اضافے کی بنیاد بننے والا حکم نامہ بھی معطل کیا جاچکا ہے۔محکمہ برقیات کی ویب سائٹ اور متعلقہُ بینک ایپلیکیشن پر جملہ صارفین کے بل پرانی شرح کے مطابق درست کردئیے گئے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کرکے اضافی رقم کے بغیر جمع کرایا جا سکتا ہے،

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین نئی شرح کے مطابق جاری کئے گئے بلوں کو درست کرانے کے لئے محکمہ برقیات کے کسی بھی نزدیکی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔جنہیں ترجیحی بنیادوں پر جولائی 2023 سے قبل والی شرح کے مطابق درست کر دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق جو صارفین ِ اپنے بل جمع کرا چکے ہیں، ان کی اضافی رقم اگست کے بلوں سے منہا کردی جائے گی، جو ماہِ ستمبر میں جاری ہوں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر  میں  بجلی بلوں میں ناقابل برداشت اور ظالمانہ اضافے کیخلاف مسلسل احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

آزاد کشمیر میں ہڑتال ۔ کئی شہروں میں ریلیاں اور دھرنے

بجلی کے بھاری بلوں اور اضافی  ٹیکسز کے خلاف کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں احتجاج کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ریاست  بھر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور متعدد شہروں میں دھرنے دیے۔ ریاست بھر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں بند رہیں۔

حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف شہریوں نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔عوامی ایکشن کمیٹی نے شہید چوک سمیت سات اضلاع میں احتجاج کیا۔ ہڑتال میں انجمن تاجران،ٹرانسپوٹرز ، وکلاء سمیت تمام تنظیموں نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481