اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرورکی قیادت میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے وفد نے کمشنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

 

اس موقع پر مری  آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جن کے مطابق ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 120 فٹ میں لینڈ ایکوائر نہیں کی جائے گی ، 66 فٹ کے علاوہ کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیاجائے گا اور98 فٹ ہل سائیڈ پر این ایچ اے حکام سے بات چیت کی جائے گی،

مذاکرات میں طے کیا گیا کہ مری سٹی اور ایکسپریس وے کے مسترد شدہ نقشہ جات کے حوالے سےمقامی سٹیک ہولڈروں اور اربن یونٹ کیساتھ مل کر ہر ایک عمارت کامعائنہ کریں گے اور اپنی سفارشات حکومت کو کوپیش کریں گے اوراس دوران کسی بھی عمارت کو منہدم نہیں کیاجائے گا۔

 

کمشنر کی ہدایت پر بلڈنگ بائی لازکے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مشاورت سے طویل المدتی بائی لاز اربن یونٹ کے ساتھ مل کرمرتب کرے گی ۔اس پورے عمل کے دوران نئی تعمیرات نہیں کی جائیں گی اور اگر کوئی نئی تعمیرات کرے گا تو کمیٹی اس کی جواب دہ نہیں ہو گی۔

کمشنر راولپنڈی سے ہونے والی ملاقات میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی، صدر راجہ یاسر ریاست عباسی اورجنرل سیکرٹری سلیم اکابر عباسی ، اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ ،شوکت علی عباسی،ضیاء اللہ عباسی،کرنل امجدعباسی،رحمن نواز،ساجد محمود عباسی،کرنل(ر) انوار عباسی اور ارشد عباسی کے علاوہ مری سٹیزن فورم سربراہ راجہ مسعود آصف عباسی بھی شامل تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481