اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پرامن احتجاج ہوا ، بجلی بلوں پر احتجاج صارفین کا حق ہے کہ اگر وہ بجلی استعمال نہیں کرتے  تو بل نہ دیں اگر وہ استعمال کرینگے تو بل دینگے  ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پونچھ کے عوام نے پرامن احتجاج کیا ہم اربوں  کی بجلی دے رہے ہیں ہماری ضرورت چار سو میگا واٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاروں وفاقی اکائیوں میں بھی بجلی چوری ہوتی ہے تو آزادکشمیر میں بھی ہوتی ہے جس کے لئے نظام کو بہتر کر رہے ہیں ۔آزادکشمیر میں بڑے ہائیڈل یونٹ اٹھائیس سو میگا واٹ پیدا کر رہے ہیں ہماری ضرورت چار سو میگا واٹ کے قریب ہے ،میں متعدد بار یہ بات کہہ چکا ہوں جب آپ اشرافیہ اور عوام کے طرز زندگی میں تفاوت لائیں گے تو سوشل فیبرکس متاثر ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

انہوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنا ہونگے ، میرا مطالبہ ہے کہ مجھے اسی قیمت پر بجلی دی جائے جس پر بن رہی ہے ،جاگراں ون میں نیشنل گرڈ  کو تیس میگا واٹ بجلی دیتے ہیں جو کہ تقریبا ساڑھے تین روپے   فی یونٹ دے رہے ہیں اور ہمیں وہ تیس روپے فی یونٹ  کی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ نوسیری ڈیم  بننے کے بعد  جب دریائے نیلم ڈائی ورٹ ہوا تو شہر میں دریا کا بہاؤ متاثر ہوا ،پاکستان کی محبت میں ہر طرح کی قربانی دی ہے روشن پاکستان اور الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ۔آئین پاکستان کے آرٹیکلز کی روشنی میں تمام مطالبات کر رہا ہوں جنہیں پورا کیا جانا چاہیے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481