اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

17 ججزکی رہائش گاہوں پر 20کروڑخرچ کئے جانے کا دعوٰی

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

17 ججزکی رہائش گاہوں پر 20کروڑخرچ کئے جانے کا دعوٰی

پی ڈبلیو ڈی کے سابق افسران کے اس ہوشربا  انکشاف نے  میڈیا سمیت عدالتی و سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے کہ اعلٰی عدلیہ کے 17 ججزکی رہائش گاہوں پر 20کروڑخرچ کئے گئے ہیں۔ان میں سے پونے 7 کروڑ روپے صرف بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس آصف کھوسہ کے ذاتی گھرپر خلاف قانون 78لاکھ روپے بھی سرکاری فنڈ سے خرچ کیے گئے،دوسری طرف سپریم کورٹ بلڈنگ پر پچھلے سال 12 سے13کروڑ روپے خرچ ہوا۔

اس حوالے سے کورٹ رپورٹنگ کے شہرت یافتہ صحافی مطیع اللہ جان کے نجی ویب چینل پر گفتگوکرتے ہوئے سابق ڈی جی پاک پی ڈبلیوڈی  عطاالحق نے بتایاکہ زیادہ تر جج سرکاری گھروں کے علاوہ سرکاری خرچ پر کسی گھر کوریسٹ ہائوس کے طورپر بھی استعمال کرتے ہیں اور اس کی تزئین وآرائش اور مرمت بھی سرکاری خرچ سے ہی کرائی جاتی ہے۔  اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثارکی اسلام آبادمیں سرکاری رہائش کے علاوہ لاہورمیں بھی گھرتھے، ان کی مرمت وغیرہ سرکاری خرچ پر ہوتی رہی۔

1923469 asifsaeedkhosa 1576824573 648 640x480 1 17 ججزکی رہائش گاہوں پر 20کروڑخرچ کئے جانے کا دعوٰی

فنانس ڈویژن کے مطابق گذشتہ سال 17 ججزکے گھروں کی تزئین وآرائش پر 20 کروڑ46 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ان میں سے بجلی کابل 6کروڑ 78 لاکھ تھا۔ واضح رہے کہ سرکاری رہائش گاہوں کے طورپر17سے زائد گھر زیراستعمال ہیں۔ججزکے زیراستعمال ریسٹ ہائوسزمیں ایک فلورپر7 اوردوسرے میں 5 ائرکنڈیشنرز لگے ہوئے ہیں،دونوں فلورالگ الگ ججزکو الاٹ ہیں۔

ججزکے لیے بجلی لامحدود اور مفت ہے۔قواعد کے مطابق ریسٹ ہائوس کا استعمال صرف ایک شخص کرسکتاہے لیکن ججزکے پورے پورے خاندان وہاں رہ رہے ہیں۔نجی ویب چینل کے اسی پروگرام کے دوران سابق چیف انجینئر زوہیر خالدکاکہناتھاکہ جتنے بھی جج لاہورسے تعلق رکھتے ہیں ان کی اسلام آبادکے علاوہ لاہورمیں بھی رہائش گاہوں کی دیکھ بھال پی ڈبلیوڈی کرتی ہے۔بعض کیسزمیں کام پہلے ہوجاتاتھااور کاغذی کارروائی بعد میں ہوتی رہی۔ آصف سعید کھوسہ کے ذاتی گھرپر 78 لاکھ روپے اخراجات آئے جو انہوں نے جیب سے اداکیے اور پھر یہ رقم سرکاری خزانے سے وصول کرلی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481