اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہینوں نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے،بارش نےبھرم رکھ لیا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

شاہینوں نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے،بارش نےبھرم رکھ لیا

پاکستانی فاسٹ بالرز نے بھارت کی  بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی- 256 کا ہدف آسانی سے پورا ہو سکتا تھا مگر بارش نے بھارتی ٹیم کو سبکی سے بچا لیا۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے گراؤنڈ میں کھیل شروع ہونے کے چند اوورز بعد تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث کھیل کو 2 بار روکا گیا اور پچ کو کورز سے ڈھانپ لیا گیا تھا۔تاہم بھارتی ٹیم نے اپبنی بیٹنگ مکمل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ایشیاکپ،پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

بارش کے باعث ایشیاکپ کا ایک روزہ میچ  کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائںٹس دے دیا گیا۔  پاکستانی فاسٹ بالنگ اٹیک نےبھارتی بلے بازوں کے ہوش اڑا دیئےاور  پوری ٹیم 266 کے مجموعی رنز پر پولین بھیج دی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کیا، شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم اور حارث نے بالترتیب 3،3  بھارتی بلے بازوں کو واپسی کا رستہ دکھایا۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی فاسٹ بالرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو انڈر پریشر رکھا۔ شاہین آفریدی نے 5 ویں اوور میں روہت شرما اور پھر ساتویں اوور میں ویرات کوہلی کو بولڈ کر دیا۔

نویں اوور میں حارث رؤف نے شیریاس آئر کو کیچ آؤٹ کراکر اور شاہین نے 15 اوور میں شبھمان گل کو بولڈ کرکے حریف بلے بازوں پر دھاک بٹھا دی تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسپنر پر انحصار کرنا شروع کردیا،

جس کا فائدہ نئے آنے والے ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے  اٹھایا

اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 134 رنز بنائے ۔ 37ویں اوور میں حارثرؤف نے  ایشان کو پویلن کی راہ دکھائی، اس کے بعد شاہین آفریدی نے 44 ویں اوور میں پانڈیا اور جدیجا کو فارغ کردیا۔

آخری تین وکٹیں نسیم شاہ نےاپنے نام کرتے ہوئے بھارتی  ٹیم کو 266 تک محدود رکھا۔ شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں صرف 35 رنز دیکر 4 جبکہ نسیم نے 8 اعشاریہ 5 اوور میں 36 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔

حارث رؤف نے 9 اوورز میں 58 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ بھارتی ٹیم کے اننگ مکمل ہونے کے کچھ دیر بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوئی جو کہ اختتامی وقت تک جاری رہی جس کے باعث میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481