اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں آشوب چشم کی وبابڑھنے لگی-یومیہ سیکڑوں شہری متاثر

61dc6fb1 cd28 47f7 88f7 bb68b0f2176a jpg

کراچی شہر میں آشوب چشم میں مبتلا افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں  کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق  روزانہ سیکڑوں متاثرہ افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں،جبکہ نجی اسپتالوں کا رخ کرنے والے افراد کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف تشویشناک امر یہ ہے کہ اسپتالوں میں ادویات موجود نہیں ہیں اور نہ ہی مریضوں کی رہنمائی کیلئے کوئی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کراچی میں آشوب چشم کے  کیسز  زیادہ تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں۔یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوجاتا ہے،جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے  سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔

لوگوں کو چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریزکریں۔متاثرہ شخص اپنا تولیہ،تکیہ اور صابن وغیرہ الگ رکھے جسے دوسرے استعمال نہ کریں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کریں ۔استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری طور پر تلف کردیں۔




Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481