اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گیس کی عدم فراہمی کیخلاف یونین کونسل مسیاڑی کے چار دیہات سراپا احتجاج

8eb0cb7d 57a1 4030 9fe8 f95ac17a268c

یکم ستمبر2023بعدنمازجمعہ گورنمنٹ ہائی سکول پھپھڑیل مری میں یونین کونسل مسیاڑی کے چار دیہات سائن، گوہڑا، پھپھڑیل اور سنبل بیاہ کو 2012 یعنی گزشتہ 11 برس سے قدرتی گیس فراہم نہ کرنے اور منتخب سیاسی قیادت کی طرف سے عوام کو مسلسل لولی پاپ دینے کے خلاف مذکورہ دیہات کےنمائندہ افرادکاپہلا جرگہ منعقدہوا۔

اس عظیم الشان جرگے میں عوام اورمقررین نےاپنےحقوق کی سلبی اورقدرتی گیس کی عدم فراہمی پر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الٹی میٹم دیتےہوئے عزم کیاکہ آئندہ انتخابات سے قبل اگر گیس کا منصوبہ مکمل نہ ہوا تو امیدواروں کو ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا ہوگا جس میں انتخابات کے بائیکاٹ اور راست اقدام سمیت دیگر تمام امکانات بروئے کار لائے جائیں گے۔

7a889eb5 b158 4cf3 93e6 7649c1bb76fc

مقامی لوگوں کے مطابق اس حوالے سے دلچسپ مگر تلخ حقیقت یہ ہے کہ تحصیل مری کے جن 8 دیہات میں سے قدرتی گیس کی مین پائپ لائن گزاری گئی ان میں یونین کونسل انگوری کے 3 دیہات مہنگل چکہ اور انگوری کے علاوہ یونین کونسل مسیاڑی کے 5 دیہات بھی شامل تھے جن میں سے موضع ارواڑی کے سوا دیگر تمام 7 دیہات ابھی تک قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

ان دیہات کے عوام کی ملکیتی زمینیں، رہائشی گھر، باغات، راستے ،چشمے اور برساتی نالے سبھی متاثر ہوئے جس کی نہ مناسب ادائیگی کی گئی اور نہ پی سی ون میں وعدہ کےمطابق انہیں ترجیحی طور پر گیس فراہم کی گئی۔اس کے برعکس تحصیل مری کے دور دراز علاقوں کو امتیازی اور ترجیحی طور پر نوازا گیا جو مری کی اختتامی حدود اور کے پی کی سرحد سے ملتے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ ادوار کے منتخب حکومتی نمائندگان کےپاس کوئی ثبوت نہیں اورجودلائل دیے جاتےہیں وہ غیرمعتبر اورطفل تسلیوں کےسواکچھ نہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران علاقہ کے بعض سرکردہ افراد نے عدالت سے بھی رجوع کیالیکن واضح عدالتی احکامات اورہدایات کےباوجود محکمے اور حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

7f35e683 d260 487e acd6 9ab957a48e3b
یہ امر بھی اہم ہےکہSNGPL یعنی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس اس منصوبے کے فنڈز 2012 سے موجود ہیں جن کے باعث تین باریعنی 2012، 2020 اور 2022 میں اس کا سروے ہوا اور”ڈھکی”سائن سے سنبل بیاہ تک 4 یا 6 انچ کی پائپ لائن بچھائے جانےکےوعدےہوئے لیکن ہر بار مختلف سیاسی اور حکومتی نمائندوں کےوعدے اور طرز عمل ایک سا اور مایوس کن رہا۔اب جبکہ مری کی یونین کونسل چارہان، پوٹھہ ،روات اور دیول میں فنڈز کی منظوری اور ٹینڈرز کے بعد گیس پائپ بچھانے کا کام شروع ہوچکاہے،اہلیان دیہہ نےاپنےحقوق مسلسل غصب کیےجانےکے خلاف ہرطرح کےردعمل اورہرپلیٹ فارم پرجدوجہدکافیصلہ کیا۔

جرگےکےمیزبان بابرشہزادعباسی اور پروفیسرمحمداشفاق عباسی تھے جبکہ مقررین میں مستفیض احمد عباسی، بابو محمد منظورعباسی، محمدمصطفےعباسی، خرم شہزادعباسی، کونسلرمحمدشبیرعباسی ،کونسلرچن ذیب عباسی، ساجد محمودعباسی، حاجی محمدشفیق عباسی ،شوکت محمود عباسی، اعجاز احمد عباسی ،حافظ ساجدمحمود عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔

2a48c69d ac5c 4c74 af14 580513d25d1b

عوام کی تجویزپرچاروں مواضعات کےمنتخب افرادپر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو دستیاب ریکارڈ عدالتی احکامات اور اب تک کی مبینہ پیش رفت کا جائزہ لے کر محکمانہ عمل درآمد عدالتی چارہ جوئی اور مسلسل عوامی دباؤکے ذریعے اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول تک مصروف عمل رہے گی۔جرگے کے اختتام پر حبیب الرحمن عباسی نے استقامت اور کامیابی کےلیے دعا کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481