Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میجر سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار مادر وطن پر قربان

260046e7 64d6 4011 b059 3b170344bb63

میرانشاہ اور تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار پاک فوج کے میجر سمیت 3 اہلکاروں نے مادر وطن پر جان قربان کر دی جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور 27 سالہ سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

ادھر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں  فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں  کے علاوہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

3 security personnel, including a major, sacrificed themselves for the motherland


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481