اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلامتی کونسل،یو این سیکرٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں،آرمی چیف

سلامتی کونسل،یو این سیکرٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں،آرمی چیف

سلامتی کونسل،یو این سیکرٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل سیکرٹری سے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔

سلامتی کونسل،یو این سیکرٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں،آرمی چیف

سلامتی کونسل،یو این سیکرٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں،آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

امن مشن کے تحفظ اور سکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی، اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں بنوں خودکش حملے کے شہید فوجی اہلکاروں کی نمازجنازہ

چیف آف آرمی سٹاف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا اور کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے،

یہ بھی پڑھیں پرویز الٰہی کی گرفتاری کے ویڈیو سامنے آگئی

اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر ہو سکے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے،

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کے لیے قابل قدر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن کوششوں کے لئے پاکستان کی 6 دہائیوں پر محیط دیرینہ وابستگی عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کا واضح مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے قیام امن کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں سمیت تمام بہادر جوانوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے پوری دنیا میں امن کیلئے اپنی خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481