اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مری تجاوزات آپریشن روک دیا گیا

dbc9e078 1657 4af9 ba05 d51bebb0fb5c

لاہور ہائی کورٹ نے ایکسپریس وے سمیت مری شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن روکنے کا حکم دے دیا جس پر متعلقہ اداروں نے عمدرآمد کرتے ہوئے مزید کارروائی روک دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ  نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام کو بغیر نشاندہی کارروائی کرنے اور مزید آپریشن جاری رکھنے سے روک دیا ہے ۔

واضح رہے کہ مری آپریشن کیخلاف بیرسٹر راجہ حمزہ انور عباسی ایڈووکیٹ نے کامران عباسی۔شکیل عباسی کی طرف سے آئینی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ یاد رہے کہ ایکسپریس وے پر این ایچ اے کی حدود 66 فٹ مقرر تھی اور اس حدود میں آنے والی تجاوزات اور تعمیرات کو گرایا جا رہا تھاتاہم متاثرین کا کہنا تھا کہ این ایچ اے نے 96 فٹ کے مبہم نوٹی فیکیزشن کی آڑ میں یکطرفہ کارروائی شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کے کئی برسوں اے قائم اربوں روپے کے کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481