اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف مری میں تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف مری میں تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف مری سے کوہالہ تک گذشتہ روز تاجر برادری کی جانب سے  شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں تاہم اکا دکا بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔

ہڑتال کی کال پر مری کی  کاروباری  تنظیموں  کی جانب سے جی پی او چوک  مال روڈ  پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی  ریلی کے شرکاء "بجلی کے ظالمانہ بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے، بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس کرو،مہنگائی کوختم کرو سمیت دیگر نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس ڈی لسٹ

بعد ازاں ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی جی پی او چوک پہنچی جہاں انجمن تاجران کے صدر طفیل اخلاق، ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر راجہ یاسر ریاست، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اورنگزیب عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

b617d744 bc54 4645 b604 d672f539851a jpg

مقررین کا کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی کے ساتھ بھاری بھر کم بجلی کے

بلوں نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔ مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے

۔ایک عام شخص فاقہ کشی پر مجبور ہو کر رہ گیا ہے

جبکہ اشرافیہ کو ماہانہ فری بجلی، پٹرول اور گیس دی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف مری میں تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

 

جس کا تمام تر بوجھ ایک غریب آدمی پر پڑ رہا ہے ۔ احتجاجی ریلی اور مظاہرے

میں تاجروں کی کثیر تعداد کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481