اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مرے کو مارے شاہ مدار۔حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم دے مارا

petrol shortage

مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق بجلی بلوں اور جان لیوا مہنگائی کے مارے عوام پر نگراں حکومت نے پٹرول بم بھی مار دیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت ٹرپل سنچری کو کراس کر گئی۔

پٹرولیم قیمتوں میں یہ ظالمانہ اضافہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹی فیکیشن کو جعلی قرار دینے کے محض چند گھنٹے بعد کیا گیا گیا ہے، جس میں تیل قیمتیں بیس سے بائیس روپے بڑھانے کا عندیہ دیا گیا تھا جبکہ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اصل نوٹی فیکیشن میں بھی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ

اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر لاہور،اسلام آباد ، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں شہریوں نے اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کیلئے پٹرول پمپس کا رُخ کرلیا اورگاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ اس دوران پٹرول پمپ مالکان نے بجلی کی بندش کا بہانہ بنا کر فروخت روک دی ۔جس کی وجہ سےپٹرول کے حصول کے لیے آنے والے شہری خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرول10 اور ڈیزل 15 روپے فی لٹر مہنگاکرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481