اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

2ستمبرہڑتال کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

2ستمبرہڑتال کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

2ستمبرہڑتال کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

بجلی کے بھاری بلوں ،اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جاری تحریک اور 2ستمبر کی ہڑتال کے سلسلے میں منعقدہ اسلام آباد کے مختلف طبقہ فکر کا نمائندہ اجلاس نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں مختلف تاجر و مزدور تنظیموں ، مارکیٹ ایسوسی ایشنز ، وکلاءبرادری ، سول سوسائٹی و اقلیتی برادری کے نمائندوں اور علماءکرام نے شر کت کی۔

یہ بھی پڑھیں مرے کو مارے شاہ مدار۔حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم دے مارا

اجلاس میں شر یک تمام طبقات کی جانب سے بجلی کے بھاری و ظالمانہ بلوں اور ناجائز ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ہفتہ 2ستمبر کو ملک گیر سطح پر پہیہ جام و شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں 2ستمبرہڑتال کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا 2ستمبر کی ملک گیرہڑتال ملک بھر کے ستم رسیدہ عوام اور تاجروں سمیت تمام طبقات کے احساسات و جذبات کی ترجمان ثابت ہو گی ،حکمرانوں کو بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہر صورت کم کرنا ہو گا ،

 

کراچی سے خیبر تک ملک کے عوام کا ایک فیصلہ اور اعلان ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں

، شاہ خرچیوں ، کرپشن ، نا اہلی اور آئی ایم ایف کی غلامی اور ڈکٹیشن کا سارا بوجھ عوام نہیں اُٹھائیں گے ،

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی ا ور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں

میں ظالمانہ اضافہ واپس اور ٹیکسوں کی بھرمار ختم کی جائے،

مراعات یافتہ طبقات ، سرکاری افسران، ججوں ،جر نیلوں کو مفت بجلی ، پیٹرول دینا بند کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481