اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ رہائی کے فوری بعد گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ رہائی کے فوری بعد گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا

جس کے بعد انہیں جمعرات کو نو مئی حملوں سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ رہائی کے فوری بعد گرفتار

پولیس نے عدالت سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی

جو مسترد کر دی گئی اور عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

تاہم ضمانت پر عدالت سے نکلتے ہی انہیں ایک نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گزشتہ روز کراچی کے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا

جس میں بلوہ، پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے دوران

پولیس پر لاٹھوں لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تھا

اور اس مقدمے میں حلیم عادل شیخ مطلوب ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481