اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے بعد پرویز الٰہی بھی اٹک جیل منتقل

نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نیب کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ نیب کے لوگ کہاں ہیں، چوہدری پرویز الہٰی کہاں ہیں؟
پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی زندگی کو خطرہ ہے، خصوصی انتظامات کے ذریعے ان کو لایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

عدالت نے استفسار کیا کہ خصوصی انتظامات کے لیے کتنی دیر لگے گی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کی جان کو خطرہ ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس خطرے کے پیش نظر پرویز الہٰی کتنے سال اندر رہیں گے، ان کو ریمانڈ کے لیے بھی تو عدالت پیش کرتے ہیں۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے،

نیب کو فریق بنانے کی وجہ سے یہ کیس 2 رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے،

درخواست ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ہے،

سنگل بینچ کے فیصلے میں نیب کو ہدایت نہیں تھی۔
جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ تحویل نیب کو منتقل ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان

نیب کے وکیل نے کہا کہ ہمیں سنگل بینچ کے حکم کے متعلق نہیں بتایا گیا تھا،

پہلے عدالت کا دائرہ اختیار ہو تو پھر گرفتاری کے قانونی ہونے کا سوال آئے گا،

ہمیں جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے نیب کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کو دوپہر 2 بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481