اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کی اجازت مل گئی

گدا،تکیہ،دو کرسیاں اور میز۔عمران خان کی نئی دنیا

اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لندن میں موجود اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی ۔

یہ اجازت عمران خان کو سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے دی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت میں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کی یہ درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان سے بیٹوں کی بات کرانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں ۔

ihc issues pre admission notice to imran khan in tyrian white matter 1670529488 4167 jpg
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں اسلام اباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کر دی تھی تاہم 19 اگست کو انہیں سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا اور اس طرح ان کی رہائی ناممکن ہو گئی۔
گزشتہ روز اٹک جیل میں ہی سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت سماعت ہوئی جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاہم عمران خان کے وکیل نے کھلی عدالت میں سماعت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Imran Khan allowed to talk to his sons on phone, in London


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481