اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

بجلی کے بلوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

سمری آج نگران حکومت کو بھجوائی جائے گی، آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ کی مشاورت سے دے گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے، مٹی کا تیل تقریباً 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافے کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔ خیال رہے کچھ روز قبل نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بجلی مہنگی کی گئی۔
اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پھر بجلی بم گرایا تھا۔ ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ سرکاری ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے نے نیپرا کو 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481