اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیکس نہ دینے پر پی آئی اے کے 13 اکاؤنٹس منجمد

ٹیکس نہ دینے پر پی آئی اے کے 13 اکاؤنٹس منجمد

ٹیکس نہ دینے پر مالی بد انتظامی اور معاشی زبوں حالی کی شکار قومی ایئر لائن کے 13 بینک اکاؤنٹس ایف بی ار نے منجمد کر دیے ہیں۔

ٹیکس نہ دینے پر پی آئی اے کے 13 اکاؤنٹس منجمد

ٹیکس نہ دینے پر پی آئی اے کے 13 اکاؤنٹس منجمد

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 8 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی ائی اے کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جس کے تحت ادارے کے 13 بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں ایاٹا سے منسلک بینک اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ ایاٹا شہری ہوا بازی سے متعلق عالمی تنظیم ہے جس کے دنیا بھر میں سینکڑوں ارکان ہیں

جن میں پی آئی اع بھی شامل ہے۔یہ ادارہ کسی بھی ائر لائن کو فلائٹ سیفٹی اسٹینڈرڈ

پر پورا اترنے کی صورت میں سند دیتا اور اس کی رکنیت برقرار رکھتا ہے۔

فیڈرل بورڈ اف ریونیو کے حکام کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی جمع نہ کرانے کی صورت میں پی ائی اے کے حکام کے خلاف ایف ائی ار درج کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ بھی اکاؤنٹس کھولے جانے کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے واجب الادا رقم جمع نہیں کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 

دوسری طرف پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی ار کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد ہونے کے نتیجے میں ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے

اور امید ہے کہ اکاؤنٹس جلد ہی بحال ہو جائیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں ایف بی آر کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن

کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے تاہم بعد ازاں حکام کے درمیان

مذاکرات کے نتیجے میں مذکورہ اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481