اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے تاجر بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

بجلی قیمتوں پر احتجاج، جماعت اسلامی کیخلا ف مقدمہ درج

مری کے تاجر بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے اور جان لیوا مہنگائی کیخلاف  ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملکہ کوہسار مری کے تاجر بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ راجہ یاسر ریاست عباسی نے کہا ہے ملکہ کوہسار مری میں آج جمعرات کے روز تاجروں کی جانب سے بجلی ۔گیس بلوں اور مہنگائی کے خلاف  شٹرڈاون  ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ہوٹل انڈسٹری بھی ان بجلی بلوں سے شدید متاثر  ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ پٹرول سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کی اجازت مل گئی

مہنگائی کے باعث سیاحت کے شعبہ کو بھی شدید  دھچکا لگا ہے  جبکہ رہی سہی کسر بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے پوری کر دی بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے جا ٹیکسز سے دیگر طبقوں  کی طرح ہوٹل انڈسٹری  بھی بری طرح  متاثر  ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ  کے عہداران کی میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے میٹنگ میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ  کے چیئرمین  راجہ عرفان عباسی  ،  سینئر نائب صدر  حاجی اسد  خان، جنرل سیکرٹری  سلیم اکابر  عباسی  ، نائب صدرراجہ زاہد  آصف و دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

 

اس موقع  پر چیئرمین راجہ  عرفان  و دیگر کا کہنا تھا کہ  بجلی کی روز بروز بڑھتی

قیمتوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث  کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کاروباری طبقے کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے،

میٹنگ  میں فیصلہ  کیا گیا ہے کہ اج جمعرات  کے روز مری میں ہونے والی ہڑتال

میں بھرپورشرکت کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481