اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زیادتی کا نشانہ بننے والی پھگواڑی مری کی ماہ نور انصاف کیلئے دربدر

852c77bf 82

چند روز قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی پھگواڑی مری کی ماہ نور اور اس کا خاندان انصاف کیلئے دربدر ہو گئے جبکہ پولیس کی مدد سے بااثر ملزم نے ضمانت کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق  زیادتی کا نشانہ بننے والی پھگواڑی مری  کی رہائشی سترہ سالہ ماہ نور ارشد نے کہا ہے کہ اسے ان کے علاقے کے نوجوان حماد ارشاد نے  اغواء کیا اور راولپنڈی میں کرائے کے مکان میں لا کرتین دن تک   زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،بعد ازاں اپنے دوست زبیر کےحوالے کر دیا،جس نے میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی مگر میری مزاحمت پر وہ کامیاب نہ ہو سکا،ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ،چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ  اور آئی جی پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔

بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے والد ارشد عباسی، چچا اسجد محمود اور عابد عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے ماہ نور ارشد کا مزید کہنا تھا کہ اس کا علاقے کے نوجوان حماد ارشاد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ تھا، چودہ اگست کی صبح اس نے فون کرکے ملنے کیلئے بلایا۔ جب میں وہاں پہنچی تو حماد  مقررہ مقام پر اپنے دوست جنید کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود تھا ۔

04958a71 3c jpg

ماہ نور کے مطابق ان دونوں  نے مجھے زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھایا اور اپر دیہلہ لے گئے جہاں  ایک مہران گاڑی موجود تھی ، جنید ہمیں وہاں چھوڑ کر چلا گیا جبکہ حماد مجھے گاڑی میں بٹھا کر راولپنڈی کے علاقے شکریال میں کرائے کے مکان میں لے آیا اور میرے ساتھ  زیادتی کی، حماد نے مجھے تین دن تک وہاں یرغمال بنا کر رکھا اور میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا، اس دوران متعلقہ تھانے میں اغوا کی رپورٹ درج ہونے پر وہ مجھے اپنے دوست زبیر کے حوالے کرکے وہاں سے فرار ہو گیا،

ماہ نور نے بتایا کہ زبیر نے بھی مجھ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم میری مزاحمت پر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا،ماہ نور اور اس  کے والد کے مطابق پولیس کی جانب سے کمزور دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باعث ملزم حماد کی ضمانت ہو گئی ہے جبکہ پولیس ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ ماہ نور کے مطابق  پولیس نے میڈیکل رپورٹ دس دن سے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481