اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 وزیراعظم آزاد کشمیر نےپونچھ ڈویژن کیلیےتاریخی انتظامی پیکج کی منظوری دے دی

PM AJK 2

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے  پونچھ ڈویژن کیلیے تاریخی انتظامی پیکج کی منظوری دے دی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعظم  نے اس تاریخی انتظامی پیکج کا اعلان جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں  سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،میاں عبدالوحید ،دیوان علی خان چغتائی ،سردار میر اکبر خان ،سردار جاوید ایوب ،سردار محمد حسین ،نثار انصر ابدالی ،سردار ضیاء القمر ،سردار عامر الطاف ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،معائنہ کمیشن کے چیئرمین پیر مظہر سعید شاہ  کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے  نوٹیفکیشنز کی فائل سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان کے حوالے کی ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ   پونچھ ڈویژن کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلیے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بڑے پیکج کی منظوری دی ہے جن کے نوٹیفکیشن کئے جا چکے ہیں ۔حکومت کو لوگوں کے مسائل کا ادراک ہے اور ہم تمام مسائل کو حل کریں گے ۔پونچھ پیکج کا مقصد اس ڈویژن کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے ۔چیف انجینئر شاہرات پونچھ ،چیف انجینئر برقیات پونچھ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پونچھ ،ڈویژںل ڈائریکٹر کالجز پونچھ ،چیف انجینئر عمارات / پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،  کی آسامیاں دیکر انتظامی طور پر پونچھ کو بااختیار بنا دیا ہے۔بجلئ کے بلات کا مسئلہ حل کیا جہاں ضرورت ہو گی عوام کی بھلائی کیلیے اپنا اختیار بھرپور طریقے سے استعمال کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر آرمی چیف کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے تحریک آزادی کشمیر ہمارا سب کچھ ہے ،حق خودارادیت کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔مالیاتی ڈسپلن قائم کیا ہے Gray ایریاز کا خاتمہ  کیا ہے قانون سب کیلیے ہے اور سب قانون کے تابع ہیں ۔پچھلے چار ماہ کے دوران ہر دن اٹھارہ سے بیس گھنٹے کام کیا ہے ۔ مستحکم اور مضبوط پاکستان کی بدولت تحریک آزادی کشمیر کی شمع جلتی رہے گی ۔کبھی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرونگا نہ پروٹوکول کا عادی ہوں نہ کسی مخمصے میں رہتا ہوں جس کے پاس 27 ممبر ہیں آئے آرام سے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤنگا ۔اللہ پاک نے اقتدار دیا وہی لے گا جب تک اختیار ہے اسے مخلوق خدا کی بھلائی کیلیے پوری طاقت سے استعمال کرون گا ۔

پریس کانفرنس کا فوکس پونچھ ڈویژن ہے۔انوار الحق

PM AJK jpg

وزیراعظم نے کہا کہ آج میری پریس کانفرنس کا فوکس پونچھ ڈویژن ہے۔میں دیگر دو ڈویژنز کے مسائل کے بارے میں بھی بات کروں گا۔مظفرآباد میں دریاۂے نیلم جہلم کا رخ موڑنے سے ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں ۔واپڈا کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کیلئے ایس او پیز بنا لی گئی ہیں ۔میرپور میں رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان سے بات کی ہے۔جو اپنے حقوق کی بات کرتا ہے ہم اسے نیشنلزم سے جوڑ دیتے ہیں۔پونچھ کے لوگوں میں ہمیشہ احساس محرومی رہا ہے۔پونچھ کے لوگ ہمیشہ سے مزاحمت کرتے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور میرپور میں کچھ سہولیات تھیں جو پونچھ ڈویژن میں نہیں تھیں۔ہم نے  شاہرات اور بجلی کیلئے پونچھ کیلئے چیف انجینئر مقرر کردیئے۔ہیڈ آفس کی سطح کے فیصلے دارالحکومت مظفرآباد میں ہونگے ۔کل یا پرسوں سے سینئر آفیسران پونچھ میں بیٹھنا شروع کریں گے۔انہوں نے کہا ہم نے بجلی کے بلوں میں اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے۔بجلی کے بلوں پر احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔میں کم از کم لوگوں کی بددعاوں سے بچنا چاہتا ہوں،جو اعلانات میں نے  کئے ہیں مجھے 15 منٹ  لگے لیکن کرنے کو 45 دن لگ گئے۔

ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے وزیراعظم کے طور پر کب کیا فیصلہ کرنا ہے یہ میں جانتا ہوں ،ابھی کئی ایشوز  حل طلب ہیں نیلم جہلم ،آٹے کا مسئلہ ،بجلی ،منگلا ڈیم کے ایشوز ان سب پر ابھی کام کرنے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے پبلک دوروں کا آغاز پونچھ سے کرون گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481