چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر انہیں تربیتی مشقوں کے مقاصد اور درپیش چیلنجوں کی صورت میں آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر پاک فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اورہم آہنگی کی تعریف کی۔سپہ سالار نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جذبے کی تعریف کی اور ان کے بلند حوصلے و جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
قبل ازیں جہلم پہنچنے پر کمانڈر کور فور جنرل سید عامر رضا نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔
