اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں خاتون ٹیچرپرتشدد اور لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکوگرفتار

def5d46f 387f 4f25 a26b 530306ff7837

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود حکمداد کے علاقے  میں دو روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دونوں ڈاکو سگے بھائی ہیں جن کی سفاکانہ واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مزاحمت پر ایک ملزم  برقع پہنی خاتون کو کمر پر زوردار لات مارتا ہے جس کے نتیجے میں خاتون گر کر بے ہوش ہو جاتی ہے

پولیس کے مطابق خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں، ایک زخمی گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس بہیمانہ اور  سنگین واردات میں ملوث ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ اس دوران مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقے میں خاتون ٹیچر پر تشدد اور ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ دوسرا ساتھی اس کا بھائی تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق راولپنڈی صادق آباد کے علاقے سے ہے۔ ملزمان نے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں بھی بزرگ خاتون سے بالیاں نوچی تھیں۔ اس کے علاوہ تھانہ صادق آباد کے علاقے کھنہ میں بھی خاتون سے واردات کی تھی۔زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481