اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی، بجلی بلوں کیخلاف مری کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 400 یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ریلیف کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی، آئی ایم ایف کی رضامندی کے بعد ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں خوفناک ٹریفک حادثہ،خاتون سمیت 5 جاں بحق

اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا گیا،

اجلاس کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے مفت بجلی کے یونٹس کی فراہمی اور مونیٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے ارکان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے

21 کے 15 ہزار 971 ملازمین ماہانہ 70 لاکھ یونٹس مفت بجلی استعمال کرتے ہیں،

گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین 33 کروڑ یونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں

جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 200 سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑ جبکہ گریڈ 1

سے 16 کے ملازمین ماہانہ 76 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔
پاور ڈویژن کا دوران بریفنگ کہنا تھا کہ گریڈ 17 سے 21 تک ملازمین کی مفت بجلی

ختم کرنے سے ماہانہ 19 کروڑ روپے بچت ہوگی،

مفت بجلی یونٹ ختم کر کے مخصوص رقم تنخواہ میں شامل کرنے سے یہ فرق اور کم ہو جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481