اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوجی تنصیبات پرحملوں کیلئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔ پرویز خٹک

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی

تحریک انصاف کے منحرف سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلٰی کے پی پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرحملوں کے لیے قیادت کی جانب سے باقاعدہ  ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور علی امین گنڈاپور ان ٹیموں کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے۔

Ali Amin Gandapur labels Nawaz as thief and Bhutto as traitor 1068x561 1

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک  کا 9، 10 مئی کے  واقعات سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہےجس میں پرویز خٹک نے بتایا کہ جب  ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا اس وقت توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا،

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے باقاعدہ حلف لیا گیا تھا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے۔اس کے بعد  فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، خیبرپختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا اصل مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا۔

eb0d1565 c48f 4904 ad81 372429c55a06 1 jpg


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481