اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،متعدد تعمیرات مسمار

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟
مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری،متعدد تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے  پرلکوٹ کے مقام سے مغل آباد تک مری انتظامیہ اور این ایچ اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا۔
آپریشن کے دوران عدالتی احکامات کے تحت مسیاڑی کی حدود میں 66 فٹ اور مغل آباد موضع بڑاہوتر میں 96 فٹ کی حدود میں آنے والی تجاوزات اور تعمیرات کو گرا دیا گیا،آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او مری ملک عارف محمود، نائب تحصیلدار نثارستی اور ایس ایچ او کر رہے تھے آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے بڑے سائن بورڈ،دیواریں اور کھوکھے مسمار کئے گئے ضلعی انتظامیہ مری اور این ایچ اے حکام کے مطابق یہ آپریشن تمام غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481