مری میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 طالبات زخمی ہو گئیں ۔
منگل کے روزکلڈنہ موہڑہ شریف لنک روڈ پر سکول شفٹ وین کی سوزوکی پک اپ نمبر RIS-2748 بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر روڈ سائیڈ کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں چار طالبات 15 سالہ اشمال،13 سالہ فاطمہ،12 سالہ مومنہ اور14 سالہ زینب زخمی ہو گئیں۔
حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا
