اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مہنگائی، بجلی بلوں کیخلاف مری کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے

6a97e6e4 6219 4dbf 810b 6ffb806c9839 jpg

مرکزی انجمن تاجران مری کی کال پر مہنگائی،بجلی وگیس کے بلوں میں ہوشربااضافے اور مری میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف مال روڈ مری پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر  شرکاء نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس کرو،مہنگائی کوختم کرو،مری کے عوام پر ظالمانہ آپریشن بند کرو  سمیت دیگر نعروں کی گونج میں حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔

6a97e6e4 6219 4dbf 810b 6ffb806c9839 jpg

قبل ازیں مرکزی انجمن تاجران مری کا مشاورتی اجلاس  صدر راجہ طفیل اخلاق کی صدارت میں منعقد ہواجس میں مری کے تاجروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ، اورنگزیب عباسی،سیدتاج حسین بخاری،غالب بشیر عباسی،عامر عباسی، طاہرحمید، سردار نسیم عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے دوران حکومت نے بھاری بھر کم بجلی بلوں نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کی کال کو لبیک کریں گے اور مشارت کے بعد تاریخی شٹرڈاؤن اور ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

مقررین نے کہا ملکہ کوہسار مری اور یہاں بسنے والوں کی عزت نفس کو مجروع کرنے کی کسی صورت اجازت نہ پہلے کبھی کسی کو دی ہے نہ ہی آئندہ ایسا کرنے دیاجائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481